مزید خبریں

سعودی تیل کمپنی ارامکو کے منافع میں 14 فیصد کمی

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی تیل کمپنی ارامکو نے 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کا اعلان کر دیا ۔ کمپنی کے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے منافع میں 14 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 102 ارب ریال کا منافع ہوا ہے۔دوسری جانب ارامکو کمپنی نے اپنے سرمایہ کاروں کو 115.51 ارب ریال منافع بھی تقسیم کیا ہے۔ ارامکو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ کمپنی کے شیئرز ہولڈرز کو 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں 0.48 ریال فی شیئر منافع تقسیم کیا گیا ہے۔