مزید خبریں

روس میں امریکی فوجی کی گرفتاری پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوجی کو روس میں چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ اسٹاف سارجنٹ 34 سالہ گورڈن بلیک جنوبی کوریا میں تعینات تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گورڈن بلیک کو ٹیکساس میں اپنے گھر واپس آنا تھا لیکن اس کے بجائے وہ دوست سے ملنے روس چلا گیا تھا۔امریکی حکام کے مطابق امریکی فوجی کی گرفتاری سے روس کے ساتھ امریکا کے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ روس میں فوجی کو مناسب قونصلر مدد فراہم کر رہا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یوکرین میں جنگ کے حوالے سے پہلے ہی تناؤ میں اضافہ ہوا تھا۔