مزید خبریں

امریکی ریاست اوکلاہوما میں طوفان سے تباہی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے شدید طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق طوفان کے باعث ریاست اوکلاہوما کے شہر برنسڈال کا ایک تہائی حصہ تباہ ہو گیا۔طوفان کی شدت میں اضافہ ہونے پر محکمہ موسمیات نے اوکلاہوما میں اوسیج کاؤنٹی اور واشنگٹن کاؤنٹی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔حکومتی بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان علاقوں میں بگولے تباہ کن نقصان پہنچا سکتے ہیں اور انسانوں کو شدید خطرے سے دو چار کرسکتے ہیں۔بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچانے سے چند قصبوں میں بجلی مکمل طور پر منقطع ہو گئی۔