مزید خبریں

نائیجیریا میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 شہری ہلاک

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی بورنو ریاست میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی جانب سے سڑک پر نصب کردہ بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں 7 شہری جان کی بازی ہار گئے۔خبررساں اداروں کے مطابق بورنو ریاست میں ہائی وے پر بچھائی گئی بارودی سرنگ اس وقت پھٹ گئی جب مسافروں سے بھری بس وہاں سے گزر رہی تھی۔واضح رہے کہ بوکوحرام 2015 ء سے کیمرون، چاڈ اور نائیجر میں بھی حملے کر رہی ہے۔