مزید خبریں

افغانستان میں بارش اور سیلاب سے15 افراد ہلاک

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 15 افراد ہلاک ہوگئے۔افغان صوبے غور اور ہرات میں شدید بارش کے باعث 8 افراد ہلاک ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 142 ایکڑ کا زرعی رقبہ زیر آب آچکا ہے،189 مکانات تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 11450 مویشی بھی مر چکے ہیں۔ دوسری جانب ہرات میں 30مکانوں کو نقصان پہنچا اور ایک ہی خاندان کے 4افراد ہلاک ہو گئے۔