مزید خبریں

عراق، دہشت گردی کے الزام میں 11قیدیوں کو پھانسی

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے جنوبی شہر الناصریہ کی ایک جیل میں دہشت گردی سے متعلق الزامات سزائے موت کے 11 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کہ وزارت انصاف نے الناصریہ سنٹرل جیل الحوت میں 11 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت انصاف کی ایک ٹیم نے 11 افراد کے خلاف سزائے موت کے نفاذ کی نگرانی کی۔ یہ افراددہشت گردانہ جرائم کے مرتکب ہوئے اور ان کا تعلق داعش سے تھا۔ عراقی صدر کی منظوری کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 25 اپریل کو عراقی حکام نے وزارت انصاف کی ایک ورک ٹیم کی نگرانی میں الناصریہ ہی کی جیل میں داعش کے 11 دہشت گردوں کے خلاف سزائے موت پر عمل کیا تھا۔ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اگر ملک کے صدر نے منظوری دے دی تو الناصریہ کی الحوت جیل میں کم از کم 150 قیدیوں کو بغیر کسی انتباہ کے فوری پھانسی کا سامنا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ عراق میں پھانسی کے منتظر تقریبا 8ہزار قیدی موجود ہیں۔