مزید خبریں

جنوبی افریقا میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک

جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق عمارت زمین بوس ہونے کا واقعہ جارج شہر میں پیش آیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔اس دوران ملبے سے 26 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ،جب کہ 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں 50 افراد دبے ہوئے ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو عمل میں 100 افراد کے ساتھ ماہر کتوں کی بھی مدد حاصل کی گئی ہے ۔