مزید خبریں

خواتین سے زیادتی اور وڈیو بنانے والا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 400 خواتین سے زیادتی اور ان کی وڈیو بنانے والا سیاستدان جرمنی فرار ہوگیا۔خبررساں اداروں کے مطابق پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت کا رکن اور بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتا ہے۔ پرجوال ریوانا کی جماعت جنتا دل ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی اتحادی ہے۔پرجوال کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی نے پولیس کو زیادتی کی شکایت کی تھی ۔ پرجوال کے پاس 400 خواتین سے زیادتی کی 2800 وڈیو تھیں۔ بنگلور کی سابق کونسلر نے بھی پرجوال پر کئی بار زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔