مزید خبریں

برطانوی وزارت دفاع پر سائبر حملہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی وزارت دفاع پر سائبر حملہ کیا گیا ،جس میں اہلکاروں کے ڈیٹا کو نشانہ بنایا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمان میں اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے ہیکنگ میں ملوث افراد اور ملک کا نام نہیں بتایا جائے گا۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ کی وزارت دفاع کو چین نے ہیک کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین پر برطانوی وزارت دفاع کو 2 سے 3 بار ہیک کرنے کی کوششوں کا الزام ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جرمنی اور آسٹریلیا نے روس پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔