مزید خبریں

ولادیمیر پیوٹن نے پانچویں مدت صدارت کا حلف اٹھا لیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پانچویں بار 6 سال کی صدارتی مدت کے لیے حلف اٹھا لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔تقریب میں موجود وزرا اور دیگر افراد سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم سب مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے اور ہم مل کر جیتیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کی پہلی تقریب حلف برداری مئی 2000ء میں ہوئی تھی۔