مزید خبریں

ڈاکٹر مبین اختر کی شعبہ ذہنی صحت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ شہزاد مظہر

کراچی ( پ ر) ڈاکٹر مبین اختر کی شعبہ ذہنی صحت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ان کی زندگی اپنے شعبے کے ساتھ اقامت دین کی جدوجہد سے عبارت تھی۔یہ بات یوسی چیئر مین شہزادمظہر نے کراچی اربن نفسیاتی و منشیات ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مبین اخترکے صاحبزادے سید صلاح الدین اختر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اورتعزیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔شہزاد مظہر نے کہا کہ ڈاکٹر مبین اختر ایک ماہر ڈاکٹرتھے۔ انہوں نے ذہنی ،نفسیاتی اور منشیات کے مریضوں کی جو خدمت کی اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔