مزید خبریں

کورنگی میں مچھروں کے خاتمے کیلیے الخدمت کے تحت اسپرے مہم

کراچی (پ ر)شہر میں ملیریا اور ڈینگی بخار تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔کے ایم سی کی جانب سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکائونہ ہونے کے باعث موذی امراض تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں ۔الخدمت اور جماعت اسلامی یوسیز کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کر رہی ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی کے ناظم حسیب احمد خان نے یوسی تھری اسپرے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔