مزید خبریں

سائبر کرائم کس مرض کی دوا ہے؟تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء

ٹنڈوآدم (پ ر) سوشل میڈیا پر توہین رسالت کرنے والوں کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا، کور کمانڈر ہائوس پر حملہ آور 2 منٹ میں گرفتار اور ختم نبوت پر حملہ آوروں کو اب تک گرفتار نہ کیاجانا قابل مذمت ہے، خواجہ خان محمد مفتی امان اللہ کی خدمات کو خراج تحسین، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے زیر اہتمام جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوت میں قائد تحریک ختم نبوت مولانا خواجہ خان محمد کے یوم وفات پر قائد ختم نبوت سیمینار منعقد ہوا جس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماء مفتی محمد طاہر مکی، محافظین ختم نبوت کے مولانا محفوظ الرحمان شمس، قاری محمد عارف شیخ، جامعہ کے مدرس حافظ عبدالرحمان الحذیفی و دیگر نے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈی سے اللہ اور رسول کی بدترین توہین کی جارہی ہے جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے، سائبر کرائم کس مرض کی دوا ہے؟ ایجنسیاں اور حکومت کور کمانڈر ہائوس پر تو حملہ آوروں کو 10 منٹ میں پکڑ لیتی ہے لیکن توہین رسالت کے مجرم اب تک کیوں قانونی شکنجے میں نہ لائے گئے؟ مفتی محمد طاہر مکی نے کہا ہے کہ مسلمان کے لیے ناموس رسالت کا مسئلہ حساس نوعیت کا ہے، اس پر مسلمان بے قابو ہو جائینگے، علماء نے کہا ہے کہ فوری سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے کر توہین رسالت رکوائے، دوسری بصورت میں تمام حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔