مزید خبریں

رکن قومی اسمبلی کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلع کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹے سے زائد غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے نوٹس لے لیا۔ رکن سندھ اسمبلی، میر نور احمد بھرگڑی، پیپلزپارٹی کے رہنما میر اللہ داد تالپور، میر حسن دھونکائی کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو رشید انصاری سے ملاقات کی، جہاں رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور ایس ای حیسکو سے کہا کہ کوٹ میرس سمیت دیگر دیہی و شہری علاقوں 16 سے 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں کو شدید گرمی میں اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ مریضوں اور ضعیف العمر افراد کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ دوسری جانب حیسکو ملازمین صارفین پر دبائو ڈالنے کے ساتھ ٹرانسفارمر اُتار کر لے جاتے ہیں، یہ عمل فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے کے لوگ بجلی چوری میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، اس کے علاوہ بجلی کی تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں، انہیں تبدیل کیا جائے۔ اس موقع پر اس ای رشید احمد انصاری نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ جن فیڈروں پر بجلی کی چوری ارور بلنگ نہیں ہے، ان فیڈروں پر لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، صارفین اپنے بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں تاکہ بجلی کی سپلائی کا نظام بہتر کیا جا سکے۔