مزید خبریں

تحفظ آئین تحریک کسانوں کا بھرپور ساتھ دے گی‘ محمود اچکزئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحفظ آئین تحریک کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں کسانوں کے ساتھ تماشا ہو رہا ہے، تحفظ آئین تحریک کسانوں کا بھرپور ساتھ دے گی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے اسد قیصر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، گندم اسکینڈل پر نوٹس لیں۔ اس موقع پر اسد قیصر
نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں ملک میں سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں، دوسری طرف عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ گندم سکینڈل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک طرف خیرات مانگتے ہیں دوسری طرف گندم امپورٹ کرتے ہیں، کسانوں کا بہت برا حال ہے، گندم اسکینڈل میں شہباز شریف الزام تراشی کرکے ڈرامہ بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف گندم اسکینڈل میں ملوث ہیں، اسکینڈل میں ملوث تمام لوگوں سے پیسے ریکور ہونے چاہئیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے ہیں، ہماری کوشش ہے ناجائز حکومت کے خلاف سب اکٹھے ہوں، ناجائز حکومت کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔