مزید خبریں

پختونخوا حکومت کاشتکاروں گندم کی خریداری آج سے شروع کرے گی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے شروع کرے گی، بدعنوانی میں ملوث ہونے پر مثالی سزا دی جائے گی۔ صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کل 7 مئی سے شروع کرے گی۔ گندم مقامی کاشتکاروں سے
3900 روپے فی من کے حساب خریدی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا معیار اور مقدار جانچنے کیلیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ صوبے کے 22 گودام گندم خریداری کے مراکز بنائے گئے ہیں جہاں خریداری کے عمل کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول پر کاشتکاروں سے خریداری ہوگی۔ خریداری ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جس سے موقع ہی پر تمام ریکارڈ کا اندراج آن لائن کیا جا سکے گا اور 24 گھنٹے کے اندر بینک آف خیبر کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی کردی جائے گی۔