مزید خبریں

ہنگورجہ،پرانی دشمنی پربچے پرحملہ ،جاں بحق

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ہنگورجہ شہر کے گلال محلے میں معصوم بچے پر حملہ چاقو سے وار شدید زخمی اسپتال منتقل کرنے کے دوران جاںبحق ۔ہنگورجہ کے گلال محلے میں12 برس کے معصوم بچے علی حیدر گلال پر چاقوں سے حملہ شدید زخمی ہوگیا جس کو گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا گیا وہاں زخموں کے تاب نہ لا کر جاںبحق ہوگیا نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی نعش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ معصوم بچہ علی حیدر گلال کے والد منیر گلال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں نے بڑا ظلم کیا ہے انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تاحال کوئی بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔