مزید خبریں

محرابپور، قاتلانہ حملے میں نوجوان گولی لگنے سے زخمی، گروہی تصادم میں 2 بھائی زخمی

محراب پور(جسارت نیوز) قاتلانہ حملے میں نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی،مورو پولیس تھانہ کی حدود باندھی رابطہ سڑک پر کار سوار مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کامران سرہیو اور رونق سرہیو کو ٹکر مار کر گرا یا اور ان پر فائرنگ کر دی جس میں گولی لگنے سے کامران سرہیو زخمی ہو گیا جسے مورو اسپتال منتقل کر دیا ہے ایس ایچ او مورو علی اکبر کھوکھر اسپتال پہنچے اور متاثرہ نوجوان سے تفصیلات حاصل کیں، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ واقعہ ڈکیتی نہیں ہے ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے رپورٹ داخل کرکے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے، درس پولیس تھانہ کی حدود وارڈ نمبر 23 میں زرعی اراضی میں سے گزر گاہ کی تکرار پر ابڑو برادری کے معشوق ابڑو اور ڈاڈو خیرل گروپ میں تصادم کلہاڑی، ڈنڈے اور اینٹیں چل گئیں، تصادم میں دو سگے بھائی محمد صالح عرف ڈاڈو ابڑو اور معشوق ابڑو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جھگڑے کی وجہ زرعی اراضی کا تنازعہ ہے فریقین کی رپورٹ داخل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔