مزید خبریں

سکھر،پولیس کی کچے میں کارروائی،دومغوی بازیاب

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی اہم و کامیاب کارروائی، شاہ بیلو کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں سکھر پولیس کی اہم کامیابی ،25 دن پہلے تھانہ سائٹ کی حدود سے اغوا کیے گئے کوسہ قوم کے دو مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا، ڈاکو شاہ بیلو کچے سے مغویوں کو فیتھو پٹن کی طرف منتقل کر رہے تھے کہ ایس ایچ او قادرپور اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔مقابلے کے دوران دونوں مغوی محمد رمضان اور محمد اقبال کو بازیاب کرالیا گیا، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا سرچ آپریشن جاری ہے۔