مزید خبریں

گورنر کی تقریب حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا،وزیر اعلیٰ پختونخوا

پشاور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ فارم47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی کوئی اہمیت نہیں ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی تقریب حلف برداری میں شریک نا ہونے سے متعلق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گورنرکی حلف برداری تقریب اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا، اس سے قبل بھی فارم 47 پرآنے والوں کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔ دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ اور وزیر اعلیٰ کو حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی مگر شاید وزیر اعلیٰ مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر کے پی عہدے کا حلف لیا تھا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔