مزید خبریں

محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ،2اہم دہشت گردہلاک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 اہم دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی راولپنڈی نے اطلاع ملنے پر دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی، اسی دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم دوران فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نصیب اللّہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے پاس سے آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا۔