مزید خبریں

کافور ٹیکنیکل سروسز کے جنرل منیجرانجینئرعبدالعزيز کی جانب سے ڈنر

کافور ٹیکنیکل سروسز سعودی عرب کے جنرل منیجر انجینئرعبدالعزیزخلیل نے کمپنی کے سینئرانجینئرسعید احمد جنجوعہ کی پاکستان کے معروف نیورولوجست اشفاق احمد عبدالرزاق سے الخبرمیں کامیاب سرجری کے بعد صحیابی اور اپنے والد معروف صحافی سید مسرت خلیل کی الخبرآمد کی خوشی میں الخبرکے مقامی ہوٹل میں ایک پُرتکلف ڈنرکا اہتمام کیا۔ جس میں کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ اسٹاف نے پُرجوش شرکت کی۔ اس موقع پرتمام شرکاء بلخصوص سینئر ڈائریکٹر جمال عثمان، ہیڈ سپورٹ سروسزاحمد ابراہیم، آپریشن منیجر عامر اسماعیل، پروجیکٹس منیجر خالد قاسم اور دیگر نے سعید جنجوعہ کو صحیتابی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی عمرکی دعا کی۔ صحافی سید مسرت خلیل نے تقریب کے انعقاد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے ٹیم ممبران اور اسٹاف کے درمیان ایک فیملی کا احساس ہوتا ہے، باہمی تعلقات اوراحترام میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور ٹیم کے اراکین، صارفین، پارٹنرز اور سپلائیرزکے مطلوبہ کاموں کو پورا کرنے میں بہترین کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ آخرمیں انجینئرعبدالعزہزنے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اورانجینئرسعید احمد جنجوعہ کویادگاری تحفہ پیش کیا۔