مزید خبریں

گورنر سندھ سے جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا نعیم کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم اور دارالعلوم کراچی کے نائب صدر مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال، شہر قائد میں امن و امان میں بہتری کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق زندگی کو ڈھالنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے، انہوں نے کہا کہ میرے عوامی فلاح کے اقدامات کا مقصد فقط رضائے الہیٰ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصول اپنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ علمائے کرام نے گورنر سندھ کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ بھی کیا، مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ میں گورنر سندھ کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔