مزید خبریں

کھارادر میں شہری سے 50لاکھ روپے چھیننے کاڈراپ سین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کھارادر میں اسلحے کے زور پر شہری سے 50 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق بینک میں رقم جمع کروانے والا شہری ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا، شہری کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے جس نے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ عارف زیز کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ملزم کا ساتھی اسامہ موٹر سائیکل پر آیا اور بیگ چھینا جبکہ معیز اور عاقب بیک اپ کے طور پر پیچھے کھڑے تھے۔ دو روز قبل مسلح ملزم شہری سے 50 لاکھ روپے سے بھرا بیگ اسلحے کے زور پر لوٹ کر فرار ہوا تھا تاہم مشکوک حرکات پر پولیس نے متاثرہ شہری کو حرات میں لیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پیسے لے جانے والے شہری کی حرکات مشکوک معلوم ہوتی ہیں، شہری کے پاس بڑی رقم تھی لیکن وہ باہر کسی کا انتظار کرتا رہا، موٹر سائیکل سوار مسلح شخص اکیلا ہی رقم چھین کر فرار ہوا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا، فوٹیج میں باآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری مشکوک انداز میں نظر آ رہا ہے، محسوس ہو رہا ہے وہ ملزم کو خود اپنے پاس بلانے کیلیے اشارے کر رہا ہے۔