مزید خبریں

سٹی کنٹریکٹر مالی بحران کاشکار‘ پیمنٹ تاحال نہ مل سکیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی فنائنشل ایڈوائزر کے ایم سی سے ملاقات،گزشتہ روزسٹی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفدجس میں چیئرمین راحیل شہزادجنرل سیکرٹری معین فاروقی،وائس چیئرمین معین اختر اور دیگر ممبران کی صدارت میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فنائنشل ایڈوائزر نایاب سعید سے کے ایم سی ہیڈ افس میں ملاقات کی ہے۔وفد نے کے ایم سی میں کنٹریکٹرز کو مالی مسائل کے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ کراچی کی بہتری اور کنٹریکٹرز کے دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نایاب سعید کو بتایا گیا کہ کنٹریکٹرسال 2017ء سے مسلسل مالی بحران کا شکار ہیں اور انہیں گزشتہ برس کی پیمنٹ بھی تاحال نہیں کی گئی ہے۔ نایاب سعید نے وفد کو بتایا کہ جب سے میں نے چارج لیا ہے مالی بحران کے متعلق حکومت سندھ سے خط و کتابت جاری ہے۔اور کسی حد تک کامیابی ہو چکی ہے مزید کیلیے جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جن اسکیم میں 50 فیصد پیمنٹ ہو چکی ہے ان اسکیموں میں مزید 50 فیصد پیمنٹ کر کے فائنل کر دیا جائیگا تقریباً 260 اسکیمیں اس سال فائنل ہو جائیں گی اور مزید فنڈ بھی حکومت سندھ سے لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سٹی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے نایاب سعید کو کنٹریکٹرز کی مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔