مزید خبریں

ہاکس بے سمندر میں نوجوان ڈوب گیا ، دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اتوارکو شہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 6 افراد جاںبحق اور10 زخمی ہوگئے ہلاکتیں فائرنگ ، ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کے واقعات میں ہوئیں زخمیوں میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 2 بچوں سمیت 7افراد بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ہاکس بے سن سیٹ کے قریب 20سالہ شاہ زیب ولد عبدالشکور سمندر ڈوب کر جاںبحق ہوگیا نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پرایدھی بحری خدمات کے رضاکار موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش سمندر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی متوفی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ سمندر پر پکنک کے لیے آیاتھا کورنگی انڈسٹریل ایریامیں سنگر چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار رکشہ سڑک پر کھڑے ایک ٹرک سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں اس پرسوار 12سالہ ہشام ولد اکرام موقع پر پرہی جاں بحق جبکہ اس کا 12 بھائی سالہ حرم اور 31سالہ نعمان ولد اسماعیل شدید زخمی ہوگئے عزیز آباد 8 نمبر الماس مسجد کے قریب ذاتی جھگڑے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ شہاب ولد سلامت جاں بحق ہوگیا فائرنگ کی اطلاع پر عزیز آباد پولیس موقع پرپہنچ گئی جس نے مقتول کواسپتال منتقل کردیا بلدیہ حب ریور روڈ پر تیز رفتار رکشہ الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد زخمی ہوگئے ،نیپا پل کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ذد میں آکرایک 25 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی، لانڈھی ہسپتال چورنگی شیر پاؤ کالونی کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 35 سالہ اخلاق شاہ ولد عالم شاہ زخمی ہوگیا۔ نیٹی جیٹی چورنگی پرکے پی ٹی ہیڈ آفس کے قریب اسکریپ کے گودام سے 28 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے زخم یاتشددکا نشان نہیں ہے موت بظاہر طبعی لگتی ہے اتحاد ٹائون میں قائم خانی چوک کے قریب 35سالہ نظام الدیں ولد عبدالقہار کو جھگڑے کے دوران چھری کے کئی وار کر کے قتل کردیا گیااتحاد ٹائون پولیس قتل ایاز نامی شخص نے کیا جس کو واقعہ کے تھوڑی دیر بعد گرفتار کرلیاگیا پولیس کے مطابق مقتول ٹرانسپورٹر تھا جس کا مبینہ قاتل سے لین دین کا تنازعہ تھا، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لیاری دولت لین کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 40سالہ محمد اسرار ولد دوست علی جاں بحق ہوگیا،جاوید فرنٹئیرکانسٹبلری میں سپاہی اور تعیناتی گوادر میں بتائی جاتی ہے۔