مزید خبریں

عیدگاہ میں جانور وں کی منڈی کیخلاف احتجاج کیاجائیگا‘ عمران سلفی

کراچی (پ ر) عمران احمد سلفی نے اہلحدیث نمازعیدین عید گاہ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں اکثر پارکوں کی صورتحال بہت خراب ہے کچھ عناصر نے ناجائز قبضے کر رکھے عدلیہ کے فیصلوں کے باوجود بھی کھلی قانون کی خلاف ورزی اورتوہیں عدالت ہو رہی ہے۔ ہم مسلسل کے ایم سی ڈی سی دیگر اداروں وزیر اعلی‘ گورنر سندھ سے درخواست کرچکے ہیں کہ میدانوں اسٹیڈیم کی حالت بہت خراب ہے گزشتہ سال میں فیسٹول اور جانور منڈی تک لگائی گئی جس سے علاقوں میں بیماریوں نے جنم لیا اور علاقے کے بچوں کو کھیلنے کی جگہ کو مکمل تباہ کیا گیا اور جن میدانوں میں نماز عید ہوتی ہیں ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ا جلاس میں سعیداحمد‘ حافظ فیصل شاہ ‘ ابرار احمد دیگر نے شرکت کی اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا اور بتایا ایک بار پھر کے ایم سی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کے شہر کے میدانوں اور پارکوں میں جانوروں کی منڈی لگانے کی NOC دی جارہی ہے۔ انہوں بتایا عبدالخالق افغانی اسٹیڈیم پاور ہائوس گلبرک ٹائون میں اگر منڈی لگانے کی کوشش کی گئی تو سخت احتجاج کیاجائیگا ۔