مزید خبریں

دوائوں کی کمی وذخیرہ اندوزی کی شکایات پر اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسانی جان بچانے والی دوائوں کی کمی دور کر نے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری صحت سندھ، سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ، چیف ڈرگ انسپکٹر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں انسانی جان والی دوائوں کی کمی ذخیرہ اندوزی کی شکایت کا جائزہ لیا گیا اور ان شکایات کے ازالے کیلیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر نے کہا انسانی جان بچانے والی دوائوں کی ہر گز کمی نہیں ہو نی چاہیے متعلقہ افسران ترجیحی اقدامات کرکے ان شکایات کو دور کریں اوریقینی بنائیں کہ دوائوں کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو شہریو ں کو عام مارکیٹ میں دستیاب ہوں ۔انہیں جہاں بھی کمی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے اس کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں انتظامیہ ان کی مدد کرے گی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ دریں اثنا چیف انسپکٹر ڈرگز نے تمام ضلعی ڈرگز انسپکٹرز کو کمشنر کراچی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے نے کی ہدایت جاری کردی ہے۔