مزید خبریں

ایک ہفتے کے دوران 14مقابلے‘14ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 843 ملزمان کو گرفتار کیا۔اسی مدت کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 22 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 19 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ،ایک کلو 80 گرام چرس اور 5 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 50 کلو 377 گرام چرس، 2 کلو 451 گرام آئس/کرسٹال، 72 بوتلیں شراب اور ہیروئین برآمد کی گئیںگرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 138 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اورایک ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہواکراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ دو گاڑیاں اور 75 موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔