مزید خبریں

خاتون کی لاش ملنے کے واقعے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی گوٹھ میں ملیر بند کے قریب سے گزشتہ روز خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں قتل اور زیادتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، ڈیٹا نادرا کو بھیجا ہے ایف آئی آر کے مطابق ابتدائی ایم ایل رپورٹ کے مطابق خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔