مزید خبریں

برطانیہ :بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بد ترین شکست ،لیبر پارٹی کامیا ب

لندن(صباح نیوز) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مار لیا جبکہ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لیبر پارٹی 102 حلقوں میں ایک ہزار 26 کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے صرف 5 حلقوں میں 479 کونسلرز کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔ 107 میں 102 کونسلز کے نتائج موصول ہوئے، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی 9 حلقوں میں 505 کونسلرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 224 آزاد امیدوار جبکہ گرین پارٹی کے 107 کونسلرز کامیاب قرار پائے۔دوسری جانب رہنمالیبر پارٹی سٹارمر نے کہا ہے کہ نتائج سے کنزرویٹو پارٹی کو واضح پیغام ملا ہے کہ برطانیہ کی عوام رشی سونک اور ان کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں، بلدیاتی نتیجہ حکمران جماعت کے زوال کی نشاندہی ہے، قومی انتخابات بھی جیت جائیں گے۔ میئر کی 11 نشستوں میں سے 4 کے نتائج آگئے، لیبر پارٹی کو نارتھ ایسٹ، مشرقی مڈلینڈز، یارک اور نارتھ یارکشائر میں کامیابی ملی جبکہ برٹش پاکستانی میئر صادق خان بھی اپنی کامیابی برقراررکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ لیبر پارٹی بھی متعدد مضبوط سیٹوں سے محروم ہوگئی، بریڈ فورڈ میں بھی لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔10 سیٹیں لیبر پارٹی جبکہ 9 سیٹیں آزاد امیدواروں کو ملیں۔ برطانوی وزیراعظم نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ لیبرپارٹی کی جیت سے مایوسی ہوئی، مستقبل میں سیاسی رہنما کی حیثیت سے اپنے کام پر توجہ رکھوں گا، محنتی اور کام کرنے والے کونسلر کھونا افسوس کی بات ہے۔