مزید خبریں

بھارتی ساختہ ہتھیار انتہائی ناقص نکلے‘ میڈان انڈیا مہم ناکام

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی’’میڈ ان انڈیا‘‘ مہم کو بڑا جھٹکا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقامی ساختہ ٹینکوں، توپ خانے، فضائی دفاع اور دیگر اسلحہ اور گولہ بارود کے ناقص معیار کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہونے والے حادثات پر خطرے کی گھنٹی
بجا دی۔ بھارت ملکی سطح پر تیار اسلحے کی تیاری اور کوالٹی پروڈکشن میں بہت پیچھے ہے، مئی 2017ء میں بھارتی فوج نے جنوبی کوریا کو کے نائن وجرا سیلف پروپیلڈ ہووٹزر کے 100 یونٹس کا آرڈر دیا تھا۔ 90 یونٹس کو میڈ ان انڈیا کے تحت بھارت میں تیار کیا گیا مقامی طور پر تیار کردہ یونٹس ناقص نکلے، بھارت میں بنائی جانے والی ان ساس رائفلز بھی دنیا بھر میں بھارت کیلیے شرمندگی کا باعث بنیں۔ 2023ء میں بھی بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز تکنیکی خرابی کے باعث اترپردیش میں گر کر تباہ ہوگئے، بھارتی فوج نے وزارت دفاع کو بتایا کہ گولہ بارود سے متعلق حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہلاکتوں، زخمیوں اور آلات کے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔بھارتی فوج کیلیے یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ حادثات ان کا مقدر بن چکے ہیں۔