مزید خبریں

مخصوصی نشستیں: سماعت کی تاریخ تبدیل تبدیل

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے مقدمے کی سماعت کی مقرر کردہ تاریخ تبدیل کردی۔ سپریم کورٹ نے نئی کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 6 مئی کو سماعت کرے گا۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے، اس سے قبل مقدمے کی سماعت 8مئی کو مقرر کی گئی تھی۔یاد رہے کہ 4 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں تھی۔