مزید خبریں

سکھر: العلم فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام

سکھر (نمائندہ جسارت) العلم فاؤنڈیشن کی جانب سے ارقم پبلک اسکول میں تعارفی نشست اور ٹیچرز ٹریننگ کا پروگرام منعقد ہوا، پروگرام میں فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے پروجیکٹ مینیجر علم فاؤنڈیشن کراچی سید وجاہت علی، فیلڈ آفیسر سندھ ساجد حسین سرکی، فیلڈ اسٹاف سکھر عبد المالک لاشاری، سید وجاہت حسین نے شرکت کی اور پروگرام کے شرکاء اساتذہ کوٹریننگ دی۔ ارقم اسکول کے منتظم محمد اشرف خان نے العلم فاؤنڈیشن کے عہدیداران کی آمد اور اساتذہ کی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ارقم اسکول کوشیلڈ بھی دی گئی۔