مزید خبریں

مٹیاری : ہیروئن، گٹکا اور مین پوری کا کاروبار جاری

مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں ہیروئن اور گٹکا، مین پوری کا کاروبار جاری۔ تفصیلات کے مطابق پیرزادہ میں گزشتہ کئی سال سے ہیروئن کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں نوجوان نشے کے عادی ہوگئے، شہر اور گردو نواح میں شراب، چرس، افیون سمیت گٹکا اور مین پوری کا کاروبار جاری ہے جسے روکنے میں پولیس مکمل ناکام ہے، جبکہ باقیل پوٹہ کے ایک گھر میں گٹکا اور مین پوری تیار کرکے شہر اور دیگر علاقوں میں سپلائی کی جا رہی ہے۔ پولیس لاکھوں روپے ہفتہ لے کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سول سوسائٹی نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔