مزید خبریں

۔126 مرد اور84خواتین سی ایس ایس کے لیے منتخب

 

اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سنٹرل سپیریئر سروسز( سی ایس ایس) 2023ء کا رزلٹ جاری کر دیا ۔مقابلے کے امتحان میں کل13 ہزار 8 امیدواروں نے حصہ لیا تھا، صرف408امیدوار امتحان پاس کر سکے۔نتائج کے مطابق پاس امیدواروں کی شرح2.96فیصد رہی۔واضح رہے کہ 2022ء میں سی ایس ایس امتحان میں20 ہزار262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا تھا جن میں سے صرف 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، وائیوا میں 374 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔