مزید خبریں

شراب اسلحہ کیس،علی امین گنڈا پور کوسوالنامہ فراہم نہ کیاجاسکا

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں ملزم کے 342کے بیان کیلئے سوالنامہ فراہم نہ کیاجاسکا،سماعت 17مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں کی سماعت ہوئی وزیر اعلیٰ خیبر بختونخواعلی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی۔اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت ملزم کے 342کے بیان کیلئے سوالنامہ فراہم نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ دو سے تین دن میں342 کے بیان کے لیے سوالنامہ فراہم کردیا جائے گا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔