مزید خبریں

کسٹم اہلکاروں کیلیے اسلحہ استعمال کرنے کی مشقوں کاانعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس لائن ڈیرہ میں کسٹمز اہلکاروں کی اسلحہ ایمونیشن کی تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ پولیس نے ممکنہ سکیو رٹی خدشات کے پیش نظر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈیرہ چن شاہ اور آر آئی پولیس لائن امان اللہ کنڈی کی زیرنگرانی محکمہ کسٹمز کے جوانوں کو جدید اسلحہ کی تربیت اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کرائی گئیں ۔ ممکنہ سیکو رٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کی ہدایت پر محکمہ کسٹمز ڈیرہ کے ملازمین کو اسلحہ ایمونیشن کی تربیت، جدید اسلحہ سے آگاہی کا مقصد جوانوں کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔