مزید خبریں

قومی ٹیم کی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیئے پریکٹس کا آغاز

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ہیں ،کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی ،پاکستان کرکٹ ٹیم آج اور کل بھی پریکٹس سیشن کرے گی ،شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ٹیم جوائن کریں گے،شاہین آفریدی آج سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔