مزید خبریں

کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے، شاہد اسلام

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک):پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قومی فٹبال چیلنج کپ ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل امن اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں اور کھلاڑی کسی بھی ملک کے امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔