مزید خبریں

فیصل آباد ،چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،شہری قیمتی اشیا سے محروم

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر اور گردونواح میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 180سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جبکہ اوباش افراد نے چھٹی جماعت کے طالب علم اور 5خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کی رہائشی سعدیہ بی بی نے بتایا کہ اس کا 12سالہ بیٹا ریحان جو کہ چھٹی جماعت کا طالب علم ہے، گھر سے چیز لینے دکان پر گیا واپس نہ آیا۔ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ محلہ اسلم گنج کی رہائشی رقیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی مقامی سکول میں پڑھنے گئی واپس نہ آئی جسے نامعلوم ملزم نے اغواء کر کے بے آبرو کر دیا، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216 رب کے رہائشی صادق کی بیٹی اقراء کو نامعلوم ملزمان‘ تھانہ صدر کے علاقہ جدہ مارکیٹ کے طارق عزیز کی اہلیہ عائشہ بی بی کو اوباش ملزمان شاہد وغیرہ‘ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ بائو والا کے رہائشی اکرم کی ہمشیرہ کو اوباش ملزم مدثر علی وغیرہ‘ غلام محمد آباد کے علاقہ ولی پورہ کے رہائشی انور کی بیٹی کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ امتیاز ٹائون کے رہائشی زین سجاد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 19تولے طلائی زیورات‘ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، چک جھمرہ کے علاقہ 186 رب کے قریب ڈاکوئوں کا مسلح گروہ کاشتکار رضوان یعقوب سے ٹریکٹر چھین کر لے گیا‘ لاری اڈا کے قریب عرفان سے 21ہزار روپے‘ فون‘ راجباہ روڈ پر جاوید سے 50ہزار روپے‘ فون‘ چنیوٹ بازار کے قریب حبیب سے 16ہزار روپے‘ فون‘ شیخ کالونی کے احمد مظہر سے 55ہزار روپے‘ فون‘ ملت کالج کے قریب عقیل سے جھپٹا مار کر فون‘ ارحم سے 17سو روپے‘ فون‘ 100 ج ب کے محمد علی سے نقدی‘ فون‘ 54 ج ب کے زبیر سے نقدی‘ فون‘ اکبر چوک کے حقنواز سے 22ہزار روپے‘ فون‘ منصورآباد کے عزیز احمد سے 23ہزار روپے‘ فون‘ ملک پور میں سجاد حسین کی فیکٹری سے اڑھائی لاکھ کا سامان چور لے اُڑے‘ 118 ج ب کے طارق محمود کی دکان کا صفایا کر دیا گیا‘ 191 رب میں عابد علی کی فیکٹری سے ٹرانسفارمر چور لے گئے‘ 189 رب کے مختار احمد کے گھر کے باہر سے بکرے‘ سیم پل کے قریب گلزار سے نقدی‘ فون‘ لطیف گارڈن کے اسامہ سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ عثمان ٹائون کے اجمل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ افضل پارک کے قریب تیمور کے مویشی چور لے اُڑے‘ حسیب شہید چوک میں عمران سے پرس‘ پیپلزکالونی کے صابر علی سے ایک لاکھ 80ہزار روپے‘ فون‘ سلور سیون مارکی کے قریب عرفان سے 3لاکھ روپے‘ موٹرسائیکل‘ فون چھین لیا‘ الفتح پلازہ کے قریب غلام حیدر سے 10ہزار روپے‘ فون‘ بابر چوک کے قریب نعیم سے 6ہزار روپے‘ فون‘ گلشن رفیق کالونی کے طلحہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیے۔