مزید خبریں

ٹیکس محصولات میں 29فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو جبکہ ٹیکس محصولات میں 29فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے، نان ٹیکس ریونیو میں 91فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ (یکم جولائی تا 31مارچ) کی مدت میں مجموعی محصولات کا حجم 9780 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں مجموعی محصولات کا حجم 6938 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ ٹیکس محصولات کا حجم 7262 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5618 ارب روپے کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ ہے۔نان ٹیکس ریونیو میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو کا حجم 2518 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1321 ارب روپے کے مقابلہ میں 91 فیصد زیادہ ہے۔مجموعی اخراجات کا حجم 13683 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مجموعی اخراجات کا حجم 10017 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔ اخراجات جاریہ کا حجم 12333 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 33 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اخراجات جاریہ کا حجم 9245 ارب روپے ریکارڈکیاگیا تھا۔مارک اپ دائیگیوں کا حجم 5518 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3582 ارب روپے کے مقابلہ میں 54 فیصد زیادہ ہے۔ پرائمری بیلنس 1615 ار ب روپے ریکارڈکیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 504 ارب روپے تھا۔