مزید خبریں

آئی سی سی (ایف-8)کو بہترین کاروباری مرکز بنائے گا، احسن ظفر

کراچی ( بزنس رپورٹر )آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ایف8 مرکز بہترین مقام کا حامل ہے اور چیمبر متعلقہ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر اسے ایک بہترین کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو بھی چاہیے کہ وہ ضلعی عدالتوں اور وکلاء چیمبروں کی باقیات کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور متاثرہ تاجروں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد کریں۔یہ بات انہوں نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایف ایٹ مرکز کے نومنتخب صدر سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری اسماعیل خان کے اعزاز میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جنہوں نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ چیمبر ہاؤس کا دورہ کیا۔احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی تمام تاجروں کی مدر باڈی ہے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اس کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بازار میں نہ صرف فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا بلکہ پارکنگ لین کو بھی جلد از جلد نشان زد کیا جائے گا تاکہ پینے کے صاف پانی اور پارکنگ کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔احسن ظفر بختاوری نے ضلعی عدالتوں اور وکلاء چیمبرز کو ختم کرنے میں سردار طاہر محمود، اسماعیل خان اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کی ان گنت خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی آئی تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ اس کی تیز رفتاری اور نمایاں ترقی کی جا سکے۔ مرکز صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن F-8 مرکز سردار طاہر محمود نے تاجروں کے مسائل کے حل میں ICCI کے تعاون کو سراہا۔