مزید خبریں

این اے 241سے آزاد امیدوار خرم شیرزمان کی درخواست پر سماعت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)این اے 241 سے آزاد امیدوار خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن کی سماعت، مرزا اختیار بیگ کی جانب سے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا ۔الیکشن ٹریبونل میں الیکشن کمیشن کے لاء افسر کاکہناتھا کہ ہمیں تاحال درخواست کی کاپی نہیں ملی ہے ،الیکشن ٹریبونل نے استفسار کیاکہ مرزا اختیار بیگ کا جواب کہاں ہے ،اختیار بیگ کا کے وکیل کاکہناتھا کہ مرزا اختیار بیگ ملک سے باہر ہیں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے ،الیکشن ٹریبونل نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی خرم شیر زمان کاکہناتھا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے دھاندلی کرکے مجھے ہروادیا گیا ہے ،این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔