مزید خبریں

سپرہائی وے پرڈاکومسافروین کولوٹ کرفرارہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ڈاکو مسافر وین کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو حیدر آباد سے مسافر بن کر وین میں سوار ہوئے۔ 2 ڈاکو گاڑی کی پہلی سیٹ پر بیٹھے‘ ایک پیچھے بیٹھ گیا۔ وین جیسے ہی کراچی پہنچی تو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا۔ متاثرہ مسافروں کے مطابق ڈاکوؤں نے وین کو پہلے ایم 9 (موٹر وے) سے ہٹا کر کچی بستی کے اطراف اتارا، پھر وہاں خواتین سمیت تمام مسافروں سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 3 ڈاکو تھے۔ ڈاکو مسافروں کو لوٹنے کے بعد مچھر کالونی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کسی شہری نے واقعے کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔