مزید خبریں

اسلام اورآئین پاکستان کیخلاف کوئی اقدام برداشت نہیں‘عبدالرحمن سلفی

کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ حضرت مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے ایک اہم ترین بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی حدود میں رہے‘ اسلام اورآئین پاکستان کے خلاف کسی اقدام کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اپنے آقائوں کے کہنے پر جس طرح کے اقدام کیے جارہے ہیں‘ ہم اچھی طرح جانتے ہیں اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں۔ کس کو راضی کرنے کے لیے یہ کیا جارہا ہے۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت یا کسی اور بھی صوبے کی سرپرستی میں یہ غلاظت شروع کرنے کی کوشش کی جارہی تو اچھی طرح جان لیں ہم اس کو اللہ ، رسول کریمﷺ اور دین اسلام سے بغاوت تصور کرتے ہیں اور جو بھی یہ بغاوت کرے گا وہ پھر ہمیں اپنا باغی پائے گا۔ یہ ملک اسلامی جمہوریہ ہے اس کے آئین میں ہے کہ سپریم لا قرآن و سنت ہے اور قرآن و سنت کے خلاف کسی بھی عمل کو قبول نہیں کیا جائے۔ مولانا سلفی نے کہا پنجاب کی وزیر اعلیٰ کو تو ویسے بھی قبول نہیں کیا گیا۔ ایک عورت شریعت کے خلاف آئین کو روند کر آئی ہے۔ ان کو اس عہدے سے فوری ہٹ جانا چاہیے۔ انہوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا اس سارے شیطانی عملموسیقی ناچ گانے کوفوری ختم کیا جائے ورنہ ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔