مزید خبریں

خضدار میں بم دھماکے کے بعد کراچی پولیس مکمل طور پر ہائی الرٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے خضدار میں بم دھماکے کے بعد کراچی پولیس کو مکمل طور پر ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے۔ پولیس کو شہر میں سیکورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے اور انتہائی متحرک رہنے اور غیر معمولی سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کرنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور اطراف سمیت ممکنہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس بڑھانے اور تھانوں کی سطح پر روابط مزید مربوط کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ پولیس چیف نے پیٹرولنگ، پکٹنگ، ناکہ بندی سخت بنانے جبکہ رینڈم اسنیپ چیکنگ کے لیے مخصوص پوائنٹس بنانے کی بھی ہدایات دی ہیں ۔