مزید خبریں

لانڈھی ٹائون میں کسی بھی قسم کی تجاوزا ت برداشت نہیں‘عبدالجمیل

کراچی (لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر فٹ پاتھ ،برساتی نالوں اور سرکاری عمارات کے اطراف اور مرکزی شاہراوں پر قائم ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں ۔فٹ عوام کیلیے پیدل چلنے کاراستہ ہے لیکن اس پر بھی قبضہ کرکے تجاوزات قائم کی گئی ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اہلکار ناجائز تجاوزات مہم کی آڑ میں رشوت کا بازار گرم نہ کریں اگر کسی بھی قسم کی کوئی شکایت موصول ہوئی توسخت ایکشن لیا جائے گااور ہم تجاوزات مہم کی آڑ میں غریب پتھارے داروں اور دوکان داروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی اور ظلم برداشت نہیں کرینگے ۔