مزید خبریں

وائس چیئرمین محمد ابراہیم انصاری کی بھتیجی انتقال کرگئی

کراچی (پ ر)یونین کونسل نمبر چار لانڈھی ٹائون کے وائس چیئرمین محمد ابراہیم انصاری کی بھتیجی انتقال کرگئی ۔ان کی نماز جنازہ اولیاء مسجد لانڈھی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی اور لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ،سیکریٹری ضلع عبدالحفیظ ودیگر ذمہ داران نے محمد ابراہیم انصاری سے ان کی بھتیجی کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے ۔