مزید خبریں

ہیٹی: پولیس اور جرائم پیشہ گروہوں کی جھڑپیں‘ سیکڑوں افراد کا انخلا

پورٹ اوپرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں جرائم پیشہ گروہوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں سے سیکڑوں افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز جرائم پیشہ افراد نے کئی محلوں کا محاصرہ کرکے مکانات نذر آتش کردیے۔ پولیس کے ساتھ کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران سیکڑوں افراد اپنی جان بچانے کے لیے دیگر علاقوں کی طرف فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ ہیٹی میں یہ ہنگامی نئے وزیراعظم کے اعلان کے بعد سے شروع ہوئے ہیں۔